بوچاریسٹ،30جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)رومانیہ میں قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کے حکومتی منصوبے کے خلاف احتجاج میں ہزاروں شہریوں نے حصہ لیا۔ اس ملک میں سوشل ڈیموکریٹس کی طرف سے انسداد بدعنوانی کے قوانین میں نرمی کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس پر حکومت عمل درآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس منصوبے کے تحت تقریبا25 ہزار سزا یافتہ مجرموں کو رہا کر دیا جائے گا۔ ان مظاہرین کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت اس طرح مخصوص اور بااثر لوگوں کو بچانا چاہتی ہے۔